28 مئی 2014 - 15:18
شام اور اردن میں سفارتی بحران میں اضافہ

شام اور اردن کے درمیان سفارتی بحران بڑھتا جا رہا ہے ۔

ابنا: اردن نے شام کے سفیر کو نکال کر نئے سفیر کا نام پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ شام نے بھی اردن کے قائم مقام سفیر کو ملک سے باہر نکالنے کا ارادہ کر لیا ہے۔
اردن کی وزارت خارجہ نے پیرکوعمان میں تعینات شام کے سفیر بہجت سلیمان کو ناخوشگوار عنصر قرار دیتے ہوئے انہیں سے ملک سے چلے جانے کا حکم دیا تھا جس پر شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اردن حکومت کے غیر معقول فیصلے کے جواب میں شامی حکومت نے بھی دمشق میں اردن کے انچارج سفیر کو ناخوشگوار عنصر قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اردن کی حکومت کا کہنا ہے کہ شام کے سفیر بہجت سلیمان نے اردن کی حکومت کی بےعزتی کی اور اپنے ایک بیان میں کہا کہ اردن میں جلد ہی نصب کئے جانے والے پیٹرياٹ میزائلوں پر شام کے میزائل کا حملہ ہو سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ شام میں جاری بحران کے دوران اردن حکومت نے شام میں لڑنے والے شدت پسندوں کی مدد کی اور انہیں اقتصادی اور اسٹریٹجک مدد پہنچانے کے عمل میں اس ملک نے سعودی عرب اور شدت پسند تنظیموں کے درمیان رابطے کا کردار ادا کیا۔
.......

/169